• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم کے قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم کبھی مندمل نہیں ہوں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، ظاہرجعفر نے پیسا اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید