• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوبیٰ سے شادی ختم نہیں ہوئی ہے: عامر لیاقت حسین

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ اُن کی سیدہ طوبیٰ انور سے شادی ختم نہیں ہوئی ہے۔

حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے عامر لیاقت حسین نے سوال کیا کہ کیا آپ کی اور سیدہ طوبیٰ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟

اس سوال کے جواب عامر لیاقت حسین نے کہا کہ نہیں! ہماری شادی ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ میں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ طوبیٰ نے مجھ سے خلع مانگی ہے جس کے لیے دونوں فریقین رضامندی ہونا ضروری ہے لیکن عدالت گیا ہی نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ شرعی خلع نہیں کہلائے گی اور اگر طوبیٰ نے دوسری شادی کی تو وہ اُن کی ناجائز شادی کہلائے گی کیونکہ میں نے اُنہیں طلاق نہیں دی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ طوبیٰ سے یہی کہنا چاہوں کہ اپنی زندگی اچھی گُزاریں، کہیں ملازمت کرنی ہے تو کریں لیکن اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب دانیہ بھی میری بیوی ہے اور طوبیٰ کے لیے بھی میرے گھر کے دروازے کُھلے ہوئے ہیں وہ جب چاہیں آسکتیں ہیں لیکن اب دانیہ میری زندگی سے کہیں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔

قومی خبریں سے مزید