انگلش کرکٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا تجربہ مستقبل میں کام آئے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ہیری بروک نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیل کر پاکستان کی کنڈیشنز کا کافی حد تک اندازہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم عمر میں ایسی کنڈیشنز کا تجربہ بہت مفید ہوتا ہے، پاکستانی لیگ میں بولنگ کا معیار کافی سخت ہے۔
انگلش کرکٹر نے مزید کہا کہ شاداب خان کو کھیلنا اچھا لگا، وہ بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، کوشش ہے آج بھی اچھی اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو کامیاب کراؤں۔