• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال اسٹرلنگ کی ٹیم میں واپسی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو خوشخبری مل گئی۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق دوسرے پی ایس ایل ایلیمنیٹر سے قبل پال اسٹرلنگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ پال اسٹرلنگ آج لاہور قلندرز کے خلاف دوسرے ایلیمنیٹر کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ پال اسٹرلنگ پی ایس ایل 7 میں کراچ کے مرحلے میں نیشنل ڈیوٹی کے باعث چلے گئے تھے، جن کی اب دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

اس سے قبل ایلکس ہیلز نے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید