• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان جیسے کپتان بہت ہی کم ہوتے ہیں، آصف آفریدی

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) 7 کی فائنلسٹ ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان جیسے کپتان بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں آصف آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں محمد رضوان جس انداز میں کپتانی کرتے ہیں، ایسے کپتان بہت کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا پلان یہی ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بالز کرواؤں، پٹائی ہونے پر کپتان ہمیں باتیں نہیں سناتا، جس سےحوصلہ ملتا ہے۔

ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ عمر کا مسئلہ نہیں ہے، جو پرفارم کرے گا ٹیم میں آئے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے سامنے انڈر 19 بھی کچھ نہیں ہے۔

آصف آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ایک سال کے دوران 7 ٹائٹلز جیت چکا ہوں، خواہش ہے کہ 8واں ٹائٹل بھی جیتوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید