رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اپنے مقاصد پورے کرے گا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیلیور نہ کرتی تو عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہوتی۔
رضا ربانی نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں یکسوئی سے اپنا کردار ادا کررہی ہیں، امید ہے کہ اپوزیشن اپنے نمبرز پورے کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، پارلیمان کو بے توقیر کردیا گیا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ یہ ایسے قانون لارہے ہیں جس میں میڈیا کو سینسر کیا جارہا ہے،اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لئےبغیر الیکشن کے قوانین میں ترمیم کی گئی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق قائم جمہوری اداروں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔