• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں سینئر انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی خواب بن گئی


سندھ پولیس میں سینئر انسپکٹرز کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر ترقی خواب بن گئی۔

محکمہ پولیس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم اور پولیس رولز کے خلاف چلنا شروع کردیا ہے۔

محکمہ پولیس میں363 انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ میں 174 جونیئر انسپکٹرز کو سینئر کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم کے ذریعے سندھ پولیس کو پولیس رولز پر عمل درآمد کی ہدایت کرچکی ہے۔

عدالتی حکم اور پولیس رولز کے تحت انسپکٹر کی سنیارٹی اور عہدے پر کنفرمیشن سے طے ہوگی جبکہ سندھ پولیس من مانی کرتے ہوئے بھرتی کی تاریخ سے انسپکٹرز کی سنیارٹی طے کررہی ہے۔

بھرتی کی تاریخ سے انسپکٹرز کی سنیارٹی طے کرنے سے 174 جو نیئر انسپکٹرز سنیئر ہوگئے ہیں، انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ پر ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینا ہے۔

سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کی 212 اسامیاں طویل عرصے سے خالی پڑی ہیں، من پسند افراد کو سنیارٹی لسٹ میں اوپر رکھنے سے جونیئر انسپکٹرز ڈی ایس پی بنادیے جائیں گے۔

محکمہ پولیس میں ڈی ایس پیز کی اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی مسلسل نیچے جارہی ہے، ڈی پی سی نہ ہونے سے سینئر انسپکٹرز برسوں سے ترقی کے منتظر ہیں۔

سندھ پولیس میں وقت پر ترقی ہوتی تو سینئر انسپکٹرز آج سینئر ایس ایس پی کے عہدے پر پہنچ چکے ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید