لاہور (لیڈی رپورٹر)نئے مالی سال میں راولپنڈی اور بہاولپور کے دارالامانوںکے ساتھ اضافی بلڈنگ بناکر ویمن پروٹیکشن سنٹر شروع کیے جائیں گے ۔انکی تجویز نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کی گئی ہے ۔ ملتان میں ویمن پروٹیکشن سنٹرکی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں علیحدہ سے پولیس اسٹیشن ہو گا ۔ جبکہ باقی اضلاع میں ہر دارالامان کے ساتھ اضافی عمارت ویمن پروٹیکشن سنٹر کے لیے بنائی جائے گی ۔ ہر سنٹر کے لیے نئے مالی سال میں ایک ایک ڈاکٹر اور ایک ایک ماہر نفسیات کی بھرتیاں کی جائیں گی جس کی منظوری پہلے ہی ہو چکی ہے ۔