• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلسنت والجماعت کی جدوجہد پرامن اور قانونی ہے، اورنگزیب فاروقی

پشاور(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا مقصد اسلامی نظام بطرز خلفاء راشدینؓ کا نفاذ ہے، دنیا کے تمام نظام ناکام ہوچکے ، تمام مسائل کا حل نظام خلافت راشدہؓ کے نفاذ میں ہے، اختلافات اپنی جگہ کسی کو مارنے یا قتل کردینے کے قائل نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں صوبائی تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن میں صوبہ بھر سے ذمہ داران نے شرکت کی، کنونشن میں اضلاع ذمہ داران کی حاضری لی گئی اور 2018ء الیکشن تیاریوں کے سلسلہ منصوبہ بندی کی گئی، صدر اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا علامہ عطاء محمد زیشانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکن ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہے، قیادت پر ہمارا بھرپور اعتماد ہے، گولی اور گالی کے قائل نہیں ہے، 2018ء عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں، حیران کن نتائج دیں گے، صوبہ بھر کے کارکنان فطرانہ وذکواۃ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ربنواز طاہر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہے، پاکستان ہمارا قلعہ ہے، اپنے قلعہ کی حفاظت جان پر کھیل کرکریں گے۔ 
تازہ ترین