• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل

پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

قبل ازیں گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، اب جتنی بھی کوشش کریں عوام رُکنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا ہے، جمہوری اور انسانی حقوق پر ڈاکا مارنے والے کو جانا ہوگا۔

پیکا آرڈینس پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کون فرعون ہے جو عوام کی زباں بندی کررہا ہے، وہ ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی قانون کو نہیں مانتے۔

بلاول بھٹو زرداری اپنے قافلے سمیت رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں داخل ہونے کے بعد مبینہ طور پر عوامی لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

ترجمان پی پی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سید مراد علی شاہ کو رکاوٹیں ہٹانے کی یقین دہانی کروائی۔

قومی خبریں سے مزید