سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں شوہر نے بیوی کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم نے خود کو بھی خنجر سے زخمی کر لیا۔
حیدر آباد کے علاقے پھلیلی کے قریبی علاقے کے رہائشی وزیر علی گاہو نامی شخص نے اپنی بیوی کو خنجر مار کر قتل کر دیا اور خود کو بھی خنجر مار کر زخمی کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ گھریلو جھگڑے کا لگتا ہے۔
مقتولہ کی لاش اور زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔