• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے دوبارہ بڑے پردے پر آنے کیلئے تیار

بھارت کی نامور اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے دوبارہ فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

فلم ساز مانی رنتم نے اپنی فلم ’پونیئن سیلوان ون‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر اس پوسٹر میں صرف سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے کو ہی دیکھا گیا ہے۔ 

اس سے قبل مدراس ٹاکیز اور لیسا پروڈکشن کی جانب سے فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے سپر اسٹارز ایشوریا رائے اور وکرم کے مختلف پوسٹرز جاری کیے گئے تھے۔ 

اداکارہ نے بھی فلم کا یہی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سنہری دور 30 ستمبر کو بڑی اسکرین پر آرہا ہے۔ 

تاریخ کو بیان کرتی کہانیوں پر مبنی اس فلم میں ایشوریا رائے دہرا کردار کرتی نظر آئیں گے۔

باہوبلی کی طرح یہ فلم بھی دو حصہ میں ریلیز کی جائے گی جس کا پہلا حصہ رواں برس ریلیز کیا جارہا ہے جبکہ دوسری فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

خیال رہے کہ ’پونیئن سیلوان ون‘ 2016 میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور پھر 2018 میں ’فنے خان‘ میں جلوہ گر ہونے والی ایشوریا کی چار سال بعد کوئی فلم ہوگی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید