• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، فضل الرحمان ملاقات، عدم اعتماد پر مشاورت


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران عدم اعتماد تحریک پر مشاورت ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسی دوران شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی جائے گی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عدم اعتماد کے لئے ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے۔اپنے اراکین اسمبلی کو راز داری کے ساتھ بحفاظت پارلیمنٹ پہنچائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے  تھے،جہاں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔


قومی خبریں سے مزید