• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزيشن عدم اعتماد نہ لائی تو سبکی ہوگی، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب اگر اپوزيشن تحریک عدم اعتماد نہیں لائی تو سبکی ہوگی اور اگر لے آئی تو شکست ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی ملاقات گھبراہٹ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ گھبرا اس لیے رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنے ہاتھ سے سندھ نکلتا ہوا نظر آرہا ہے اور ان کے خلاف کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

قبل ازیں عمر کوٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، صرف عمران خان گروپ ہے۔

وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں ایک متبادل سوچ اور متبادل قیادت کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید