وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ بھی اب تبدیلی کے لیے تیار دکھائی دے رہا ہے، ن لیگ والے دل سے پیپلزپارٹی کوقبول نہیں کرتے۔
بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول کا بدین کا جلسہ سرکاری وسائل پر تھا اور کل کا جلسہ فقیروں کا جلسہ تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہم ابھی داخل نہیں ہوئے لیکن وہاں ہمارے بینرز اتار دیئے گئے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کا نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ پیپلز پارٹی سے مایوس ہو چکا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان تنہا ہیں، ہر ادارہ ان کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، کورونا کے باوجود ہماری معاشی گروتھ بڑھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پر دیکھا کہ روس اور یوکرین نے غیر ملکی طلباء کے انخلاء میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی اکثریت محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکی ہے۔