اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو نے اشتہارات کی مد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 3ارب روپے فنڈز خورد برد کی انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا ، ادارے کی سابق سربراہ پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نیب نے دو ارب ترانوے کروڑ روپے کے ایڈ و رٹا ئز منٹ فنڈ کیس میں بی آئی ایس پی کی سابق سربراہ فرزانہ راجہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز خورد برد کیس کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔نیب راولپنڈی کی جانب سے ہیڈ کوارٹر بھجوائے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو نے پوچھ گچھ کیلئے بی آئی ایس پی کی سابق سربراہ فرزانہ راجہ کو طلب کر لیا ہے ۔ مقدمے میں نجی ایڈورٹائزنگ کمپنی کے مالک شیر خان ، انعام اختر سمیت دیگر سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔