• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکے پر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پشاور میں جمعے کی نماز کے دوران ہونے والے بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل بہت غمگین ہے۔

طارق جمیل نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور ملکِ عزیز میں امن و امان کی فضا قائم رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہوئے خود کش حملے کے مزید 6 زخمی انتقال کر گئے، پولیس نے خودکش حملہ آور کے خاکے تیار کرلیے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ روز 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں، واقعے میں مزید 6 افراد کے انتقال کے بعد شہید افراد کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

واقعے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 37 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 5 زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید