• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بچے نے ڈرائیونگ میں اپنی مہارت ثابت کردی



 کیا آپ انڈوں کو توڑے بغیر ان کے درمیان سے گاڑی گزار سکتے ہیں؟، چینی بچے نے اپنی کھلونا کار کے ذریعے یہ کارنامہ انجام دے دیا۔

چینی بچے نے سڑک پر دو درجن سے زائد انڈے سجادیے، پھر اپنی ڈرائیونگ کی مہارت دکھائی۔

4 سالہ بچے نے اپنی کھلونا کار کو درجنوں انڈوں کے درمیان سے گزار کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا، اس دوران سڑک پر رکھے انڈوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں ٹوٹا۔

بچے کی حیرت انگیز ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید