• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملا اختر کی موت نےپاکستان کو خطرناک سلامتی بحران میں دھکیل دیا،شیری رحمان

 اسلام آباد (وقائع نگار) افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ڈروں حملے میں ہلاکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کے امریکی ڈرون حملے میں ملااختر منصور کی ہلاکت کوئی معمولی بات نہیں ، اس سے پاکستان کو ایک خطرناک علاقائی سلامتی کے بحران میں دھکیل دیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت نےخارجہ پالیسی کے اہم مسائل پر اپنی گرفت کھو دی ہے ۔ انہوں  نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ملا اخترمنصور کے سفری دستاویزات کس نے جاری کیے اور جان کیری نے وزیر اعظم کو فون کر کے اس سلسلے میں کیا بات کی ۔حکومت اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ دفتر خارجہ  نےپاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کیخلاف واضع بیان جاری کرنے میں ایک دن سے زائد وقت کیو ں لگا دیا جبکہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کو ہفتے کی رات مطلع کیا گیا تھا۔  شیری رحمان نے کہا کہ  حکومت کی طرف بار بار یہ بتایا جاتا ہے کہ مصالحتی عمل میں کوئی مشکلات پیش نہیں اور  مذاکرات میں امریکہ کی حمایت بھی شامل ہے، اگر ایسا تھا تو پھر  یہ  ڈرون حملہ کیوں اور کیسے کیا گیا۔ کیوں اہم سٹرٹیجک پالیسی معا ملا ت میں حکومت ناکام ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی یہ سوالات پارلیمان میں بھی اٹھائے گی۔ 
تازہ ترین