مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِحزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پارٹی کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے پارٹی ارکان کو اسپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے ہدایت کی ہے کہ تمام پارٹی ارکان ملک میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر میاں شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کو یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوشش ہے کہ بیرونِ ملک دوروں میں ارکان کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوا دیا جائے۔