• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روات میں سیکیورٹی کا بھی کوئی انتظام نہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے روات میں سیکیورٹی نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہے کہ روات میں حفاظتی انتظامات کے لیے 4 مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو درخواست جمع کروائی تھی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ  آج تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی روات میں پولیس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ روات میں سیکیورٹی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  نے وفاقی حکومت کے خلاف عوامی مارچ 27  مارچ کو کراچی سے شروع کیا تھا، جو مختلف شہروں اور علاقوں سے ہوتا ہوا لالہ موسیٰ پہنچ چکا ہے۔

اس دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب بھی کیا، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے حکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کی جانب سے  لانگ مارچ کا روٹ  بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کا روٹ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کے باعث تبدیل کیا گیا ہے، لانگ مارچ کے شرکاء راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔

لانگ مارچ کے شرکاء لیاقت باغ کے بجائے روات ٹی چوک پر قیام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید