• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین شرائط پوری کرے تو فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا، روس

کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر یوکرین شرائط پر پورا اترتا ہے تو روسی فوجی ایکشن ایک لمحے میں رک جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین فوجی کارروائی بند کرے، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کیلئے یوکرین اپنے آئین میں تبدیلی کرے۔

روس کا مزید مطالبہ ہے کہ کریمیا کو روسی علاقہ کے طور پر تسلیم کرے اور ڈونیٹسک، لوگانسک کی علیحدگی پسند جمہوریہ کو آزاد علاقوں کے طور پر تسلیم کرے۔

کریملن کے مطابق یوکرین روس کے مطالبات سے آگاہ ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہورہا ہے، بیلاروس میں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

ابتدائی دو ادوار میں امن کی بحالی ناکام ہوئی تھی، امکان ہے کہ اس بات چیت کا مقصد بھی انسانی ہمدردی کی راہداریاں قائم کرنا ہے تاکہ یوکرینی شہری روس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے دوران باحفاظت ملک سے نکل سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید