پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری، میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پہلے آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اب ان تینوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس اب ساڑھے 4 بجے ہو گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں رہنما میڈیا سے اہم گفتگو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کریں گے۔
ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی سے نکلنے والا عوامی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ مارچ میں پی ڈی ایم اور ن لیگ کی جانب سے بھی آج شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد موو کر رہے ہیں، حکومت کو تاریخی شکست ہو گی۔