• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا


پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ بلاول بھٹو زرداری قیادت میں اپنی منزل ڈی چوک پہنچ گیا۔

مزار قائد کراچی سے 27 فروری کو شروع ہونے والا عوامی لانگ مارچ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچا ہے۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ڈی چوک پر عوامی لانگ مارچ کو جوائن کرلیا ہے۔

ن لیگی وفد میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

ڈی چوک پر موجود پی پی کارکنوں نے بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت کا شاندار استقبال کیا۔

بلاول بھٹو اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کا یہ سمندر قوم کا اصل ترجمان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں کا یہ سمندر عمران خان سے اقتدار چھیننے کےلیے اسلام آباد پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید