• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے دوسرا ملٹری سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا

ایران نے اپنا دوسرا ملٹری سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نور 2 ملٹری سیٹلائٹ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ونگ کے قاصد راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا۔

ایرانی ملٹری سیٹلائٹ زمین سے 500 کلومیٹر اوپر مدار میں کامیابی سے بھیجا گیا۔

یاد رہے کہ ایران نے اپنا پہلا ملٹری سیٹلائٹ اپریل 2020 میں مدار میں بھیجا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید