ایف آئی اے اسلام آباد نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی سمیت سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئیں ۔
ایف آئی اے ذرائع نے جیونیوز کے بتایا کہ چھاپہ راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں واقع مجید پلازہ کی ایک دوکان پر مارا گیا، جہاں سے ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث منی چینجر کی دکان سے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پاکستانی اور غیرملکی کرنسی سمیت سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئیں۔
چھاپے میں 9 ہزار روپے کے چائنیز یان، 6 لاکھ روپے اور سونے کی 4 اینٹیں برآمد کی گئیں، ایف آئی اے نے گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔