سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں ملاقات کی ہے۔ملاقات لندن میں پارک لین کے فلیٹ میں ہوئی ، جہاں سابق صدر مقیم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہرقسم کی کرپشن کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے، پانامامعاملےکی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں لیکن مخصوص افرادکونشانہ نہیں بناناچاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ آپ کووزیر اعظم نوازشریف سےملاقات کرنی چاہیے تاکہ تمام متنازع امورپراتفاق پیدا کیا جائے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نوازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کیخلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی اور ان لوگوں کی سازش کاحصہ نہیں بنیں گےجوشارٹ کٹ کےذریعےاقتدارحاصل کرناچاہتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان جےیوآئی( ف) نے فضل الرحمان اورآصف زرداری کی ملاقات پرتبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔