جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا ہے جس نے آج مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔
جہانگیر ترین گروپ کا آج مسلسل تیسرے روز بھی اجلاس منعقد ہوا۔
نعمان خان لنگڑیال کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے اجلاس میں نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، اجمل چیمہ اور طاہر رندھاوا موجود تھے۔
اجلاس کے بعد جہانگیر ترین گروپ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا۔
ترین گروپ کے وفد میں عبدالحئی دستی، لالہ طاہر رندھاوا سمیت دیگر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے چوہدری پرویز الہٰی سے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر مشاورت بھی کی۔