• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو کی کامیابی، وزیراعلیٰ سندھ کی آصف زرداری، بلاول کو مبارکباد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کی سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی ہے۔ 

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اراکین نے نثار کھوڑو کو ووٹ دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں اراکین صوبائی اسمبلی اسی طرح عمران خان پر عدم اعتماد کرکے پیپلز پارٹی کی طرف آرہے ہیں۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز عمران نیازی کو عدم اعتماد کریں گے، عمرا خان کو جو کچھ کرنا ہے کریں، یہ عمران نیازی کے آخری دن ہیں، اس کے بعد چپڑاسی بھی عمران نیازی کی گھنٹی پر نہیں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج جو سینیٹ انتخاب ہوئے ہیں اگر اس کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کرنا تھا تو فارم ہی نہیں جمع کرتے، آج الیکشن کمیشن کا اتنا خرچہ ہی نہیں ہوتا۔

اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ مراد علی شاہ کبھی ڈس کوالیفائی نہیں ہوگا، اور امید ہے یہ بائیکاٹ میں ہی رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو شخص عوام سے ووٹ لیتے ہیں وہ عوام کے ووٹ کی پاسداری کرتے ہیں، یہ عمران خان کے پیسے لینے کے الزامات بےبنیاد اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، یہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں میں ان کے اجلاسوں میں جاؤں گا۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج عمران خان مایوسی کی باتیں کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے 27 فروری سے 8 مارچ تک لانگ مارچ کیا اس کی عوام نے تاریخی پذیرائی کی۔

قومی خبریں سے مزید