• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار احمد کھوڑو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نثار احمد کھوڑو کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں نثار کھوڑو صوبہ سندھ کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو 99 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ سینیٹ الیکشن میں 101 ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں سے 2 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ 

واضح رہے کہ سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت دھچکا لگا جب پارٹی کے بائیکاٹ کے باوجود اس کے 4 اراکین صوبائی اسمبلی ووٹ دینے پہنچے تھے۔ 

الیکشن کا کس کس نے بائیکاٹ کیا؟

واضح رہے کہ پہلے پی ٹی آئی، پھر ایم کیو ایم اور اس کے بعد گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کر کے ان سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید