• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چینی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں دفاعی تعاون، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام علاقائی ممالک کو پائیدار امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر چینی ناظم الامور نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

چینی ناظم الامور نے سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید