بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری نے اپنی بیٹی پلک تیواری کے دبلی پتلی ہونے پر شرمندہ کیےجانے پر ردعمل دیا ہے۔
پلک تیواری کو سوشل میڈیا پر لوگ غذایت کی کمی کا شکار اور سوکھی کہتے ہیں، اس طرح کے شرمناک تبصروں پر شویتا تیواری نے ردعمل دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ اُن کی بیٹی کو دبلی پتلی ہونے پر سوشل میڈیا اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر وہ پلک سے اس حوالے سے کھل کر بات کرتی ہیں۔
شویتا تیواری جنہیں شوبز انڈسٹری میں 20 برس ہوگئے ہیں، اداکاری کے سفر میں انہوں نے ہر قسم کی اونچ نیچ دیکھی اور گھٹیا تبصرے بھی برداشت کیے۔
ان کی بیٹی پلک تیواری کے لیے یہ سب کچھ نیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، سوشل میڈیا پر انہیں شکل اور وزن سے متعلق تنقیدی تبصروں کا سامنا رہتا ہے۔
ایک انٹرویو میں شویتا تیواری نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس نوعیت کے تبصروں کے ذریعے شرمندہ کیا جاتا ہے لیکن وہ اُس پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
21سالہ پلک تیواری جو حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئی ہیں، جووشال مشر کی فلم روزی سے ڈیبیو کررہی ہے، جس مین وویک اوبرائے بھی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ لوگ بیٹی کو کہتے ہیں یہ کتنی سوکھی ہے، لیکن میں نے اُسے کبھی کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ میں پلک کو کہتی ہوں کہ تم ایسی ہی بہت خوبصورت ہو کیونکہ تم صحتمند ہو، بھاگ دور سکتی ہو، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ جسم کیسا ہے۔
شویتا تیواری نے کہا کہ ویسے تو پلک جسم پر کیے جانے تبصروں کو سنجیدہ نہیں لیتی تاہم وہ بعض اوقات پریشان ہوتی ہے اور پوچھتی ہے کہ کیا میں واقعی اتنی پتلی ہوں؟ جس پر میراجواب ہوتا نہیں۔