اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ضیا کے صدرمحمد اعجاز الحق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شرپسند کارکنوں کی جانب سے فیصل مسجد میں واقع ضیاء الحق شہید کے مزار کی بے حرمتی ان کے غیر مہذب ہونے کا ثبوت ہے، یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ایماء پر کیا گیا ہے،یہ سانحہ موجودہ حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا نتیجہ ہے،واقعہ سے ضیاء الحق کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے، واقعہ پربلاول اور زردادی کو معافی مانگنی چاہئے ، اس شرمناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس واقعہ سے حکومت اور پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج اپنے سابق آرمی چیف کی مزار کی بے حرمتی کا نوٹس لے۔