• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار کی بے حرمتی، زرداری، بلاول ودیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ مارگلہ میں درخواست

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیا الحق کے مزار پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی نعرے بازی پرپاکستان مسلم لیگ ضیاء کے نائب صدر عبداللہ خان اور دیگر 6 رہنمائوں نے آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور نامعلوم افرادکیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ مارگلہ میں درخواست دیدی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جنرل محمد ضیا الحق شہید کے مزار میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری کی ایما پر انکے کارکن نعرہ بازی کر رہے ہیں، انہوں نے ہلڑبازی کی ، قبر اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی جس سے دنیا بھر میں جنرل ضیا الحق شہید کے چاہنے والوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے، ادھر پولیس نے درخواست پر ضابطہ کی کارروائی کیلئے اعلیٰ افسران سے رہنمائی مانگ لی ہے ، دریں اثناء ذرائع کے مطابق پولیس نے ویڈیو کی فرانزک کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید