• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کا فواد چودھری کو جواب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے گھسا پٹا بیانیہ چلانے کی کوشش کی، عمران خان مودی کے کیمپین مینیجر بنے ہوئے تھے۔

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان چار سال سے بھارت کے ساتھ بزدلانہ مصالحت کے مجرم ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ مودی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بہترین آپشن ہوں گے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن کے لیے قانون سازی کرائی، سینیٹ سے قانون منظور نہ ہوا تو دھونس سے مشترکا اجلاس میں قانون سازی کرائی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے چہروں سے پتہ چل رہا ہے کہ حالات کدھر جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید