• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اپنا حساب دو میری فکر مت کرو، علیمہ خان کا ردعمل

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خود سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں علیمہ خان نے ن لیگی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حساب دو میری فکر مت کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس اپنا حساب ہے، چاہے کمایا ہوا ہو یا وراثت میں ملا ہو۔

وزیراعظم کی بہن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق اپنے ریٹرنز میں سب کچھ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟

قومی خبریں سے مزید