• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر و بیٹر ہیں: وسیم باری

سربراہ ہائی پرفارمنس سینٹر و وکٹ کیپنگ کنسلٹنٹ وسیم باری نے کہا ہے کہ محمد رضوان اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر و بیٹر ہیں۔

وسیم باری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی مکمل ٹیم پاکستان آئی ہے، یہ ایک تاریخی دورہ ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے یہ اہم قدم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر کا ٹیم میں اہم کردار ہوتا ہے، ہمارے پاس سرفراز، رضوان اور حارث جیسے باصلاحیت وکٹ کیپر ہیں۔

وسیم باری نے مزید کہا کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ اپنا تجربہ نوجوانوں کو شیٸر کروں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید