• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے


اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے، عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر دو بجے حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، اپوزیشن سے 172 بندے پورے نہیں ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کے لیے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید