• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقینِ کرکٹ نے مارنوس لابوشین بولنے کا آسان حل تلاش کرلیا

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں  شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی بیٹر مارنوس لابوشین کے مشکل تلفظ کو شاہین شاہ کے نام سے جوڑ کر مشکل حل کردی۔

خیال رہے کہ آسٹریلین کرکٹ کے اسٹار بیٹر مارنس لابوشین پاکستان آتے ہی مقبول ہوچکے ہیں، اس کی وجہ ان کا بیٹنگ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونا نہیں بلکہ مشکل نام ہے، یہ اب تک ایک طرح سے بین الاقوامی راز تھا۔

اس سے قبل پنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ مارنوس لابوشین کے بے شمار پوسٹرز لے کر اسٹیڈیم  پہنچے تھے، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ان پوسٹرز کا سلسلہ نہیں تھما۔

 نیشنل اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ کے شائق کا مارنوس کے نام کا تلفظ بیان کرتا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید