• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈی ریل ہوئی تو ملک میں انتشار کا خدشہ ہے، فہمیدہ مرزا

حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ  میں گفتگو کے دوران فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں، اخلاقی طور پر درست نہیں کہ میں عدم اعتماد کو ووٹ دوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اُن کے اتحادیوں کی حکومت ڈی ریل ہوئی تو ملک میں انتشار کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میرے سندھ سے متعلق تحفظات ہیں لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھاکہ حکومت نے ہم سے کیے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو ہمارے پاس بھی آپشن کھلے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید