• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سے آفر آئی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا، طارق بشیر چیمہ

مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہماری ملاقاتوں سے جھکاؤ کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے آفر آئی ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں سے جھکاؤ کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، سیاسی جماعتوں کو ہم اخلاقی سپورٹ دے سکتے ہیں۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہم کوشش میں ہیں کہ جلد از جلد کوئی فیصلہ ہو، جو بھی فیصلہ ہو وہ غور و فکر کے بعد ہی ہو۔

قومی خبریں سے مزید