اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ فیصلہ سنائیں گے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ چکے ہیں۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر ا سدعمر، جہانگیر ترین اور اعجاز چوہدری سمیت اس کیس کے دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان اس مقدمے میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔