• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کبڈی کھلاڑی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالندھر میں بین الاقوامی سطح کے کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل امبیان کو کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی عمر 40 برس تھی، گولی لگنے کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سندیپ ٹورنامنٹ کے مقام سے باہر آیا تو چار افراد نے اس پر گولیاں چلا دیں، پولیس کو شبہ ہے کہ کبڈی کھلاڑی کو آٹھ سے دس گولیاں ماری گئی تھیں۔

جالندھر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) لکھویندر سنگھ کے مطابق کبڈی کھلاڑی کا تعلق شاہکوٹ کے گاؤں ننگل امبیان سے ہے لیکن وہ انگلینڈ میں آباد تھا اور برطانوی شہری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید