• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنان کے تصادم کی ذمہ دارحکومت ہوگی، شیری رحمان


نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا موجودہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے تصادم کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏ڈی چوک پر عدم اعتماد کے دن جلسہ، ارکان کے گھیراؤ کی حکومتی منصوبہ بندی غیرآئینی ہے، حکومت کھلے عام کشیدگی کا اعلان کر رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں تو عدم اعتماد کو پارلیمان میں چیلنج کرے، وزیراعظم کے  گھر جانے کا فیصلہ پارلیمان میں ہوگا، ڈی چوک پر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پر اعتماد ہوتے تو ایک پارلیمانی اور آئینی معاملے کو ڈی چوک پرنہ لے جاتے، تحریک انصاف کی سیاست ڈی چوک سے شروع ہوئی تھی ختم بھی وہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید