روسی وزیر خارجہ نے روس کی جانب سے ایران جوہری معاہدہ بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے جوہری معاہدہ بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا امریکی دعویٰ غلط ہے، واشنگٹن نے روس ایران تجارت جاری رہنے کی تحریری یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے کہا کہ تحریری ضمانتیں ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدہ بحالی کے متن میں موجود ہیں، ماسکو میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکا نے ماسکو کے خلاف پابندیوں کے جوہری معاہدے کے فریم ورک کے اندر تعاون میں رکاوٹ نہ بننے کا کہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس ایران کا مشترکا مؤقف ہے کہ مغربی پابندیاں بین الاقوامی قانون کی پامالی کرتی ہیں، پابندیوں سے واشنگٹن اور اس کے شراکت دار بنیادی طور پر عام شہریوں کو سزائیں دے رہے ہیں۔