• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان، شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی چند جھلکیاں دیکھ کر متاثر

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلم ’پٹھان‘ کی چند جھلکیاں دیکھ کر ہی متاثر ہوگئے ہیں، ان کے خیال میں یہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچادے گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، فلمساز آدتیہ چوپڑا نے حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی 20منٹ کی فوٹیج سلمان خان کو دکھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق، آدتیہ اور سلمان کی گزشتہ سال کے دوران متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں، اور ان کی ایک دوسرے کے ساتھ اچھی دوستی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حال ہی میں آدتیہ چوپڑا نے سلمان خان کو فلم ’پٹھان‘ کی 20 منٹ کی فوٹیج کے ساتھ ساتھ فلم میں اداکار کی خود کی خصوصی انٹری کی 15 منٹ کی ویڈیو کلپ بھی دکھائی۔

سلمان خان فلم کی 20 منٹ کی ایک ویڈیو کلپ دیکھ کر ہی بہت متاثر ہوئے اور اُنہوں نے شاہ رخ خان کو کال کی۔

سلمان خان نے شاہ رخ خان سے کال پر  کافی دیر تک بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی فلم’پٹھان‘ ایک بلاک بسٹر ہے۔ 

اُنہوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر ایک نیا معیار قائم کرے گی۔ 

اُنہوں نے ایکشن سے بھرپور فلم کے ساتھ اسکرین پر واپس آنے کے لیے شاہ رخ خان کی کاوشوں کی تعریف کی اور فلم’پٹھان‘ جوکہ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی، اس کی بڑی کامیابی پر پہلے سے ہی مبارکباد بھی دے دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید