• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی سالگرہ، سابق اہلیہ رینا دتہ کی شرکت

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سالگرہ میں سابق اہلیہ رینا دتہ نے بھی شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے پیر کے روز اپنی 57ویں سالگرہ اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی تاہم، ایک مہمان جس نے میڈیا کی توجہ حاصل کی وہ اداکار کی سابق اہلیہ رینا دتہ تھیں۔ 

رینا دتہ کو اپنے والدین اور دو بچوں جنید خان اور آئرا خان سمیت اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

رینا، جو عامر خان کی فلم 'قیامت سے قیامت تک‘ کا حصہ تھیں، سیاہ لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔

عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتہ کی تصاویر پر ایک نظر:

واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ سے کی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی آئرا خان اور بیٹا جنید خان ہیں جبکہ 2002ء میں اُن کی طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی طلاق کے بعد عامر خان 28 دسمبر 2005 میں کرن راؤ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011ء میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ عامر خان کی اِن سے بھی گزشتہ برس طلاق ہو چکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید