• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں نجی سکول مالکان کا چھٹیاں کرنے سے انکار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حکومت کی طرف سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کئے جانے کے باوجود گزشتہ روز اکثریت پرائیویٹ سکول مالکان نے چھٹیاں کرنے سے انکار کر دیا اور پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ و طالبات کو باقاعدہ طور پر پڑھایا جاتا رہا جبکہ سرکاری سکول مکمل طور پر بند رہے متعدد پرائیویٹ سکولوں میں بجلی بند ہونے پر جنریٹروں اور یو پی ایس وغیرہ کا بھی کوئی انتظام نہ تھا جس کی وجہ سے بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا  ،ای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ایک سو سے زائد سکول مالکان کو پہلے روز شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ 
تازہ ترین