• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گورنر راج کا مشورہ، ریحام خان کی تنقید

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے مشورے پر وزیر داخلہ شیخ رشید پر ان کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ سلیکٹڈ کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ جو لوگ دے رہے ہیں، حکومت جاتے ہی یہ ایسے غائب ہوں گے کہ دور دور تک نظر بھی نہیں آئیں گے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ یہی لوگ ہیں جو لال مسجد آپریشن کے وقت مشرف کی کابینہ میں تھے اور بعد میں سارا الزام مشرف پر ڈال کر خود بھاگ گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا تھا۔

شیخ رشید احمد  کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان سے اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید