اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی یے۔
ذرائع کے مطابق منسٹر کالونی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں تحریک عدم اعتماد پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پر اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔
اس موقع پر لیگی رہنما احسن اقبال، اکرم درانی اور مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔